You are currently viewing پاکستان میں جمہوریت اور قانون کی حکمرانی دیکھنا چاہتے ہیں، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

پاکستان میں جمہوریت اور قانون کی حکمرانی دیکھنا چاہتے ہیں، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل کا کہنا ہے کہ باہمی دلچسپی کے شعبوں میں پاکستان سے شراکت داری جاری رکھیں گے۔
واشنگٹن میں پریس بریفنگ کرتے ہوئے ویدانت پٹیل نے کہا کہ پاکستان کے عبوری وزیراعظم اور ان کی ٹیم کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہیں۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان میں آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات چاہتے ہیں، جمہوریت اور قانون کی حکمرانی دیکھنا چاہتے ہیں۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان میں معاشی استحکام، خوشحالی اور سلامتی چاہتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ہم باہمی دلچسپی کے شعبوں میں پاکستان سے شراکت داری جاری رکھیں گے۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7