You are currently viewing پاکستان میں جمہوری، آئینی، قانونی اصولوں کی حمایت کرتے ہیں، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

پاکستان میں جمہوری، آئینی، قانونی اصولوں کی حمایت کرتے ہیں، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

واشنگٹن (ڈیسک) امریکا کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جمہوری، آئینی، قانونی اصولوں کی حمایت کرتے ہیں۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈپرائس نے بریفنگ میں کہا کہ پاکستان میں جمہوری، آئینی، قانونی اصولوں کی حمایت کرتے ہیں، پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال اس کا اندرونی معاملہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام ریاستیں افغان پناہ گزینوں سے متعلق اپنی ذمہ داریاں پوری کریں، افغان مہاجرین کے خلاف کریک ڈاؤن پرپاکستان سے بات کر رہے ہیں۔
بھارت سے متعلق سوال پر امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ آزادی اظہار کی اہمیت کو دنیا میں اجاگر کرتے رہتے ہیں، انٹرنیٹ تک رسائی کشمیرسمیت دنیا کی دیگر جمہوریتوں کو مضبوط بنانے کے لیے اہم ہے۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.