اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) پاکستان میں جلد ہی جرمن آٹو کمپنی آڈی کی گاڑیاں چلائی جایئں گی۔
اطلاعات کے مطابق بینک اسلامی کا کہنا ہے کہ جرمن آٹو ساز کمپنی آڈی نے بینک اسلامی پاکستان کے اشتراک سے مقامی مارکیٹ میں اپنی مصنوعات متعارف کرادیں،جو جلد ہی پاکستان میں آڈی نامی گاڑیوں کے نام سے چلائی جایئں گی، اسلام آباد میں تقریب کے دوران بینک اسلامی اور آڈی کی جانب سے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے،جس معاہدے میں دونوں کمپنیاں ایک دوسرے کے نیٹ ورک کو وسیع کرنے میں تعاون کرینگی۔
یاد رہے اس معاہدے پر چیف فنانشل آفیسر محمد یاسین خان اور یاسر عباس نے دستخط کیئے۔