اسلام آباد (ڈیسک)وزیرتوانائی عمر ایوب نے کہاہے کہ پاکستان میں اس وقت80 فیصد فیڈرز پر کوئی لوڈ شیڈنگ نہیں ہو رہی۔
قومی اسمبلی کا اجلاس کے دور ان توجہ دلاؤ نوٹس پر وزیر توانائی عمر ایوب نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت80 فیصد فیڈرز پر کوئی لوڈ شیڈنگ نہیں ہو رہی۔انہوں نے کہاکہ 4 ماہ میں 1 اعشاریہ 3 فیصد ریکوریاں زیادہ کی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ 2 اعشاریہ 4 فیصد لائن لاسز میں کمی لائے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ 4 ماہ 51 ارب روپے زیادہ وصولیاں کی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بعض فیڈرز پر بہت زیادہ لائن لاسز آ رہے وہاں لوڈ شیڈنگ زیادہ کرنا پڑتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پشاور،بنون اور ڈی آئی خان میں ٹرانسفارمر مافیا سرگرم تھا جسے ہم نے توڑدیا ہے۔عمر ایوب نے کہاکہ ٹرانسفارمر مافیانے ورکشاپس قائم کر رکھی تھیں۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے 10 ہزار بھرتیوں کی منظوری دیدی ہے جلد تین ہزار اسامیاں پر کررہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ بجلی چوری میں ملوث 4ہزار 425 افراد کو جیل بھیجا جا چکا ہے ۔انہوں نے کہاکہ واپڈا کے اہلکاروں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے