You are currently viewing پاکستان مخالف پراپیگنڈہ، بانی پی ٹی آئی کیخلاف انکوائری کا فیصلہ

پاکستان مخالف پراپیگنڈہ، بانی پی ٹی آئی کیخلاف انکوائری کا فیصلہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے سائبر کرائم ونگ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف انکوائری کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ انکوائری کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی کے آفیشل ایکس ہینڈل سے شیخ مجیب کی پروپیگنڈا ویڈیو اپ لوڈ کرنے پر کیا گیا ہے۔
26 مئی کو بانی پی ٹی آئی کے ایکس ہینڈل سے شیخ مجیب الرحمان کے نام پر ویڈیو ٹوئٹ کی گئی۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے ٹیم بانی پی ٹی آئی، بیرسٹر گوہر، عمر ایوب اور رؤف حسن سے بات کرے گی۔
ایف آئی اے ٹیم اس بات کا تعین کرے گی کہ آیا ویڈیو ٹوئٹ بانی پی ٹی آئی نے خود کی یا ان کی اجازت سے کی گئی؟
یہ بھی دیکھا جائے گا کہ پاکستان مخالف پروپیگنڈا کس نے بنایا اور کس نے چلایا؟
ذرائع نے بتایا کہ اکاؤنٹ ہولڈر کی طرف سے ایسا کیا گیا تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
اکاؤنٹ ہولڈر نے ٹوئٹ نہیں کیا تو انہیں اپنا ایکس اکاؤنٹ غیر قانونی استعمال پر بند کرنے کی درخواست دینا ہوگی۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.