واشنگٹن (اسٹاف رپورٹر)امریکی محکمہ خارجہ جان کربی کا کہنا ہے کہ پاکستان سے دوستانہ تعلقات رکھنا چاہتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ جان کربی کا کہنا تھا کہ دہشت گرد آج بھی پاکستان اورافغانستان کو محفوظ پناہ گاہوں کے طور پر استعمال کر رہے ہیں، دہشت گرد گروپوں کی وجہ سے ہی افغانستان میں امریکی فوج آج بھی موجود ہے،جن سے نمٹنے کے لیئے ان دونوں ممالک سے رابطہ میں ہیں اور امریکا دونوں ممالک کے درمیان مذاکراتی عمل کو آگے بڑھتا دیکھنا چاہتا ہے۔
یا رہے جان کربی کا کہنا تھا کہ دہشتگروں سے آخری دم تک لڑیں گے جس کے لیئے پاکستان اور افغانستان کے ساتھ باہمی اور دوستانہ تعلقات کی امید رکھتے ہیں