You are currently viewing پاکستان سپر لیگ تھری؛میچزکاشیڈول جاری

پاکستان سپر لیگ تھری؛میچزکاشیڈول جاری

لاہور (ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) تھری کاشیڈول جاری کر دیا ہے پی ایس ایل تھری کے زیادہ میچز یو اے ای میں منعقد ہو نگے تاہم شیڈول پاکستانی وقت کے مطابق جاری کیا گیا ہے

ذرائع کے مطابق پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق 22 فروری بروز جمعرات سے اس شاندار ایونٹ کا آغاز ہو گا اور کرکٹ کا یہ میلہ 25 مارچ بروز اتوار کراچی میں اختتام کو پہنچے گا‘ ایونٹ میں خود کو بہترین ثابت کرنے والی دو ٹیمیں شہرِ قائد میں ٹرافی کے لیے پنجہ آزمائی کریں گی۔

جاری کردہ شیڈول کے مطابق فروری بروز جمعرات پشاور زلمی بمقابلہ ملتان سلطانز رات 10 بجے دبئی میں مدمقابل ہوں گے۔ جمعہ 23 فروری کراچی کنگز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹر شام 4:30 بجے دبئی میں پنجہ آزمائی کریں گے۔ اسی دن ملتان سلطانز بمقابلہ لاہور قلندر رات 9 بجے دبئی میں آمنے سامنے ہوں گے۔

ہفتہ 24 فروری اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ پشاور زلمی شام 4:30 بجے دبئی میں شائقین کا لہو گرمائیں گے‘ ہفتہ 24 فروری کوئٹہ گلیڈی ایٹر بمقابلہ لاہور قلندر رات 9 بجے دبئی میں مدمقابل ہوں گے۔ اتوار 25 فروری اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ ملتان سلطانز شام 4:30 بجے دبئی جبکہ اتوار 25 فروری کو ہی کراچی کنگز بمقابلہ پشاور زلمی رات 9 بجے دبئی میں پنجہ لڑائیں گے۔

پیر 26 فروری کراچی کنگز بمقابلہ لاہور قلندر رات 9 بجے دبئی میں مدمقابل ہوں گے۔ بدھ 28 فروری اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹر رات 9 بجے شارجہ، جمعرات1 مارچ کوئٹہ گلیڈی ایٹر بمقابلہ پشاور زلمی رات 9 بجے شارجہ، جمعہ2 مارچ ملتان سلطانز بمقابلہ کراچی کنگز شام 4:30 بجے شارجہ، جمعہ2 مارچ لاہور قلندر بمقابلہ اسلام آباد رات 9 بجے شارجہ آمنے سامنے آئیں گے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.