You are currently viewing پاکستان سمیت دنیا بھر میں نمونیا کا عالمی دن

پاکستان سمیت دنیا بھر میں نمونیا کا عالمی دن

اسلام آباد (ڈیسک)پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج نمونیا کا عالمی دن منایا گیا۔ اس دن کے منانے کا بنیادی مقصد نمونیا سے تحفظ اور اس کے علاج معالجہ کے حوالہ سے شعور اجاگر کرنا ہے۔

ماہرین صحت کے مطابق نمونیا پھیپھڑوں میں ہونے والا انفیکشن ہے جو نظام تنفس کے ذریعے جسم کے اندر داخل ہوتا ہے۔ عام طور پر متاثرہ افراد لاعلمی کی وجہ سے نمونیا کی بیماری پر توجہ نہیں دیتے اور باقاعدہ علاج نہ ہونے کی وجہ سے زندگہ سے بھی ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ پاکستان میں نمونیا کی وجہ سے سالانہ لاکھوں بچے زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں۔نمونیا کا عالمی دن ہر سال دنیا بھر میں12نومبر کو منایا جاتا ہے جس کا مقصد دنیا بھر میں نمونیا کے مرض سے آگاہی اور بالخصوص بچوں میں اس مرض سے اموات کو روکنے اور اس سے بچائو کے بارے میں شعور اجاگر کرنا ہے۔