اسلام آباد (ڈیسک) پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم ذیابیطس کل (14 نومبر 2022پیر کو) منایا جائے گا۔
عالمی ادارہ صحت اور انٹرنیشنل ڈائی بیٹیزفیڈریشن کے باہمی اشتراک سے ہر سال 14 نومبر دنیا بھر میں ”عالمی یوم ذیابیطس” منایا جاتا ہے۔ اس دن کی مناسبت سے ہر سال مختلف عنوان منتخب کئے جاتے ہیں لیکن گزشتہ سال اتفاق رائے سے 2021 تا 2023 کیلئے ”ذیابیطس کے علاج تک رسائی” منتخب کیا گیا تھا۔ اس طرح رواں سال یہ دن اسی موضوع کے تحت منایا جا رہا ہے۔ اس دن کے منانے کا بنیادی مقصدشوگر کی بیماریاور اس سے بچائو کے حوالہ سے عام آدمی میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔ ذیابیطس کے عالمی دن کی مناسبت سے ملک بھر میں سرکاری و نجی اداروں اور صحت کی تنظیموں کے زیر اہتمام مختلف پروگرامز اور تقاریب منعقد کی جائیں گی تاکہ عام آدمی کو شوگر جیسے موضی مرض سے تحفظ کے حوالہ سے آگاہی فراہم کی جا سکے۔