You are currently viewing پاکستان سمیت دنیا بھرمیں صدی کا طویل ترین چاند گرہن

پاکستان سمیت دنیا بھرمیں صدی کا طویل ترین چاند گرہن

کراچی (ڈیسک)اکیسوی صدی کا  طویل ترین  چاند گرہن ‘ بلڈ مون ‘  پاکستان میں  سوا 6 گھنٹے  نظر آنے کے بعد ختم ہو گیا

محکمہ موسمیات کے مطابق بلڈ مون پاکستان میں جمعے کی رات 10 بج کر 15منٹ پر شروع ہوا، جو رات ساڑھے 12 بجے  سے سوا 2 بجے تک اپنے عروج پر رہا۔

یہ اس صدی کا طویل ترین چاند گرہن تھا، جس کا دورانیہ 102منٹ اور57 سیکنڈ تھا، بلڈ مون ایشیاء، افریقہ اور یورپ میں دیکھا گیا۔

دوسری جانب سائنسدانوں نےجامعہ کراچی میں چاند گرہن دیکھنے کا انتظام کیا اور ہائیڈرواینالائسز پروسس کے ذریعے چاند گرہن کے دوران سمندر میں ہونے والی تبدیلی کا جائزہ لیا گیا۔

کراچی میں مکمل چاند گرہن دیکھنے کے لیے جامعہ کراچی کے شعبے انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس سائنس اینڈ پلینیٹری آسٹروفزکس (اسپا) میں انتظامات کیے گئے تھے۔

پاکستانی سائنسدانوں ڈاکٹر اورنگزیب الہافی، ڈاکٹر ظفر سیفی، ڈاکٹر عمر فاروق اور دیگر نے دوربین سے چاند گرہن کا مشاہدہ کرنے کی کوشش کی لیکن بادل ہونے کے باعث بلڈ مون کا نظارہ نہیں کیا جاسکا۔

اس دوران سمندر میں مدوجزر کا مشاہدہ کرنے کے لیے سمندر سے لائے گئے پانی کا مشاہدہ ہائیڈرواینالائسز کے ذریعے کیا گیا

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.