You are currently viewing پاکستان سارک بحالی کے لیے کردار ادا کرنے کو تیار ہے، وزیراعظم شہباز شریف

پاکستان سارک بحالی کے لیے کردار ادا کرنے کو تیار ہے، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان سارک کی بحالی کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔ جمعرات کو اپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ سارک چارٹر ڈے جنوبی ایشیا کے ممالک کے درمیان علاقائی ترقی، روابط اور تعاون کے وسیع مواقع سے فائدہ اٹھانے کی یاد دہانی کراتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سارک ممالک کے عوام ان مواقع سے استفادہ نہیں کر پارہے، اس مقصد کی خاطر پاکستان سارک کی بحالی کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.