You are currently viewing پاکستان ریلوے نے 50 ڈبوں پر مشتمل مال گاڑی چلادی

پاکستان ریلوے نے 50 ڈبوں پر مشتمل مال گاڑی چلادی

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان ریلویز نے 50 ڈبوں پر مشتمل 2 ہزار 5 سو فٹ لمبی مال گاڑی چلا دی۔
مال گاڑی 60 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے کراچی سے 3ہزار ٹن سے زائد مال لوڈ کر کے کوٹری لے کر گئی۔
ریلوے ترجمان کے مطابق مال گاڑی کو انتہائی طاقتور انجن کے ذریعے چلایا گیا ہے، مال گاڑی کی اوسط رفتار 38 کلو میٹر فی گھنٹہ رہی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ مال گاڑی 94 بائس وہیلر ٹرکوں سے زائد وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھتی ہے جبکہ ٹرین سے سڑک پر ٹریفک کے دباؤ اور ماحولیاتی آلودگی میں بھی کمی آئے گی۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.