You are currently viewing پاکستان ریلوے نے خود کار بکنگ اینڈ ٹریول ایپ ‘ رابطہ’ متعارف کرا دی

پاکستان ریلوے نے خود کار بکنگ اینڈ ٹریول ایپ ‘ رابطہ’ متعارف کرا دی

لاہور (ڈیسک) پاکستان ریلوے نےمسافروں کی سہولت کے لیے خودکار بکنگ اینڈ ٹریول ‘ رابطہ’ ایپ متعارف کرا دی۔
ریلوے کے وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ رابطہ ایپ متعارف کروانے کا مقصد مسافروں کی خدمت اور ساتھ ساتھ ریلوے کا فائدہ 100 فیصد کرنا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ریلوے کو سیلاب اور تیل کی قیمتوں میں اضافے سے مالی بحران کا سامنا ہے، ریلوے کی بہتری کے لیے وفاقی حکومت سے 40 ارب روپے مانگے ہیں۔
وزیر ریلوے نے بتایا کہ روس سے تیل کا معاہدہ ہوگیا تو تیل کی قیمت بھی کم ہو گی، تیل کی قیمت میں کمی کے بعد ہم بھی کرایہ میں کمی ضرور کریں گے، ریلوے کمائے گا تو تنخواہیں اور پنشن دے سکیں گے۔
خواجہ سعد کا کہنا تھا کہ ریلوے کو تنخواہوں اور پنشن میں رکاوٹ کا سامنا ہے، تنخواہوں کا ایک ارب 24 کروڑ روپے دو شیڈولز میں دینے ہیں تاہم افسران کو 20 تاریخ کو تنخواہ دے دی گئی ہے۔
ماضی کے لوگوں پر ملبہ نہیں ڈالنا چاہتا، ریلوے کے اصولوں پر آنا پڑے گا جو چیز سوٹ کرے گی وہ ہی کام کریں گے۔
انھوں نے مزید کہا کہ ریلوے کی 2600 سے زائد دکانیں کرائے پر نہیں چڑھائیں گئی، سپریم کورٹ کے فیصلے کو نہ پڑھ کر کروڑوں کا نقصان ہوا، ریلوے کی دوکانیں کرائے پر دینے سے 3 ارب روپے قومی خزانے میں آجائیں گے۔