You are currently viewing پاکستان حق خود ارادیت اور آزاد ریاست کے قیام میں فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہے، وزیر اعظم

پاکستان حق خود ارادیت اور آزاد ریاست کے قیام میں فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہے، وزیر اعظم

اسلام آباد (ڈیسک) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان حق خود ارادیت اور آزاد ریاست کے قیام میں اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کے تمام تر ہمدردیاں مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ ہیں، پاکستان ہر فورم پر مظلوم فلسطینیوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اور کھڑا رہے گا۔
انوار الحق سے کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (CPNE) کے وفد نے صدر ارشاد عارف کی قیادت میں ملاقات کی اور انہیں اخبارات کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔
وزیرِ اعظم نے وزارت اطلاعات و نشریات اور وزارت خزانہ کو ہدایت کی کہ اخبارات کے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔
نگران وزیر اعظم نے کہا کہ میرے امریکہ دورے کے بارے میں جھوٹی خبروں اور بے جا تنقید کی ایک منظم مہم چلائی گئی، جب کہ ہم نے امریکہ میں موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے پاکستان کے کیس کو مؤثر انداز میں پیش کیا۔
انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ کہ خسارے کا شکار سرکاری اداروں کی نجکاری کا عمل تیز اور شفاف بنا رہے ہیں، جس سے ملکی خزانے کو ہونے والا نقصان کم ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ افغانی ہمارے بھائی ہیں، قانونی طور پر مقیم افغان پناہ گزینوں کو کوئی واپس نہیں بھیج رہا، صرف غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو ملک بدر کیا جا رہا ہے،31اکتوبر کے بعد انکے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.