You are currently viewing پاکستان تنازعہ کے پرامن حل کیلئے کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا، ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان تنازعہ کے پرامن حل کیلئے کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (ڈیسک) پاکستان نے ایک بار پھر اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ جموں و کشمیر کے منصفانہ اور پرامن حل کے لئے اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔
دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے جمعہ کو پریس بریفنگ میں کہا کہ 6 نومبر کو پاکستانی عوام اور دنیا بھر کے کشمیریوں نے جموں میں نومبر 1947میں ہونے والے قتل عام کے متاثرین کو یاد کیا۔ 76سال قبل ہری سنگھ کی ڈوگرہ فوج نے جسے ہندو انتہا پسند راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کی حمایت حاصل تھی نے منصوبہ بند اور منظم طریقے سے تقریبا 2لاکھ 37ہزار مسلمانوں کا قتل عام کیا تھا۔
ترجمان نے اس قتل عام کے متاثرین کو یاد کرتے ہوئے انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ان اجتماعی ہلاکتوں کے ذمہ داروں کے احتساب کا مطالبہ کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو اس قسم کے مظالم کی دوبارہ اجازت نہ دینے کا عہد کرنا چاہئے۔
انہوں نے مزید نے کہا کہ بھارت کو اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کی تعمیل کرتے ہوئے کشمیری عوام کے حقوق اور آزادیوں کا احترام کرنا چاہئے جنہیں حق خودارادیت کا ناقابل تنسیخ حق حاصل ہے۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.