You are currently viewing پاکستان بھارت پرواضح کرتاہےکشمیریوں کی نسل کشی بالکل برداشت نہیں کی جائیگی، صدر مملکت عارف علوی

پاکستان بھارت پرواضح کرتاہےکشمیریوں کی نسل کشی بالکل برداشت نہیں کی جائیگی، صدر مملکت عارف علوی

  • Post author:
  • Post category:پاکستان
  • Post last modified:12/09/2019 18:06
  • Reading time:1 mins read

اسلام آباد (ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہناہےکہ پاکستان بھارت پرواضح کرتاہےکشمیریوں کی نسل کشی بالکل برداشت نہیں کی جائیگی۔

پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس سے کطاب کر تے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہےکہ پاکستان بھارت پرواضح کرتاہےکشمیریوں کی نسل کشی بالکل برداشت نہیں کی جائیگی، پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے ، ہم کسی موڑ پر کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ، بھارت ایل او سی پر شہری آبادی پرگولاباری کرکےسیزفائرکی خلاف ورزیاں کررہاہے، بھارت کی جارحانہ کارروائیوں سے جنوبی ایشیا میں امن کوسنگین خطرات لاحق ہیں، پاکستان کی حدود میں گرنےوالے طیارے کے بھارتی پائلٹ کو حراست میں لیا گیا بھارت نےاشتعال انگیزی کی توپاکستان نےدراندازی کرنیوالے بھارتی طیارےکومارگرایا، بھارت ہوش کے ناخن لے ، عالمی عدالت نےکلبھوشن کی سزا کےخلاف بھارت کی اپیل مستردکردی ،وزیراعظم عمران خان نےبھارتی پائلٹ کوجذبہ خیرسگالی کےطورپررہاکرنےکااعلان کیا، بھارتی جاسوس کلبھوشن کےسنگین جرائم کی پاداش میں فوجی عدالت نےموت کی سزاسنائی تھی، سلامتی کونسل میں دوست ملکوں خصوصاًچین کے تعاون پرشکرگزارہیں،

صدر مملکت  کا کہنا  ہے کہ 50سال بعدمسئلہ کشمیر یواین کےخصوصی اجلاس میں زیر بحث لانابہت بڑی کامیابی ہے، بھارت مسئلہ کشمیرپرسلامتی کونسل کااجلاس رکوانےکیلیےایڑی چوٹی کازورلگاتارہا، یو این انسانی حقوق کونسل نےبھارت سےجموں وکشمیر پابندیاں فوری ہٹانےکامطالبہ کیا کشمیر معاملےپر چین کی کوششوں کا بھرپور خیر مقدم کرتے ہیں، وزیراعظم کیجانب سےصدر ٹرمپ کےسامنےمسئلہ کشمیر پرتوجہ دلانے کاخیرمقدم کرتے ہیں، 90لاکھ کشمیریوں کی زندگی کو شدید خطرات لا حق ہوچکے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں مزید ایک لاکھ سےزائد بھارتی فوج کی تعیناتی تشویشناک ہے، اس معاملے پرعالمی برادری کی چشم پوشی دنیا کے امن کیلیے خطرناک ہوگی۔

 

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.