راولپنڈی (ڈیسک) تین میچز پر مشتمل پاکستان میں جاری پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے دوسرے دن انگلینڈ کی پہلی اننگ 657رنز کے جواب میں پاکستان نے اب سے کچھ دیر پہلے تک بغیر کسی نقصان کے 181رنز بنائے ۔
میچ کے پہلے دن انگلینڈ نے 506رنز بنائے تھے اور اس کے 4کھلاڑی آئوٹ ہوئے تھے۔ دوسرے دن انگلینڈ کی ٹیم 26اوورز میں 151رنز بنا سکی اور اس کے تمام کھلاڑی آئوٹ ہو گئے۔ اس طرح انگلینڈ کی پہلی اننگ 657پر اختتام پذیر ہوئی۔
دوسرے روز پاکستانی ٹیم نے کھیل کا آغاز کیا، پاکستان کی جانب سے امام الحق اور عبداللہ شفیق نے اوپننگ کی، دونوں نے احتیاط سے کھیلتے ہوئے اچھی پارٹنر شپ قائم کی ۔ دونوں اوپنرز نے اپنی اپنی نصف سینچری بھی اسکور کی۔ اب سے کچھ دیر قبل تک پاکستان نے 181رنز بنائے اور اس کا کوئی کھلاڑی آئوٹ نہیں ہوا۔
پاکستان کی جانب سے کھیلنے والے کھلاڑیوں میں کپتان بابراعظم، عبداللہ شفیق، امام الحق، اظہر علی، سعود شکیل، محمد رضوان، آغا سلمان، نسیم شاہ، حارث رؤف، محمد علی، زاہد، محمود شامل ہیں۔
انگلینڈ ٹیم میں کپتان بین اسٹوکس، زیک کرولی، بین ڈکٹ، اولی پوپ، جو روٹ، ہیری بروک، ول جیکس، لیام لیونگ اسٹون، اولی رابنسن، جیک لیچ، جیمز اینڈرسن شامل ہیں۔
