You are currently viewing پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے زیراہتمام تین روزہ ریفریز اینڈ ججز کورس 21 فروری سے ہوگا

پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے زیراہتمام تین روزہ ریفریز اینڈ ججز کورس 21 فروری سے ہوگا

اسلام آباد(ڈیسک) پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے زیراہتمام تین روزہ ریفریز اینڈ ججز کورس 21 فروری سے لاہور میں شروع ہوگا۔

پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل کرنل ریٹائرڈ ناصر اعجاز تنگ نے بتایاکہ کورس میں ملک بھر سے 40 کے قریب ریفریز اور ججز شرکت کریں گے، کوالیفائڈ ریفریز اور ججز کورس کے شرکا کو باکسنگ کے نئے ٹیکنیکل قوانین اور جدید ٹیکنیک کے حوالے سے لیکچرز دیں گے، کورس کے اختتام پر کورس میں کوالیفائی کرنے والے شرکا میں اسناد بھی تقیسم کی جائیں گی۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.