You are currently viewing پاکستان ای کامرس مارکیٹ کا حجم سال 2022 میں 7.7 ارب ڈالر تک بڑھ جائے گا

پاکستان ای کامرس مارکیٹ کا حجم سال 2022 میں 7.7 ارب ڈالر تک بڑھ جائے گا

  • Post author:
  • Post category:تجارت
  • Post last modified:12/05/2022 15:23
  • Reading time:1 mins read

اسلام آباد (ڈیسک)پاکستان ای کامرس مارکیٹ کا حجم سال 2022 میں 7.7 ارب ڈالر تک بڑھ جائے گا۔

جرمن کمپنی سٹیٹسٹا کی رپورٹ کے مطابق سال 2022 تا 2025 کے دوران ای کامرس کی پاکستانی مارکیٹ کی متوقع شرح نمو 6.9 فیصد رہنے کی توقع ہے اور 2025 تک مارکیٹ کا حجم 9.1 ارب ڈالر سالانہ تک بڑھ جائے گا۔رپورٹ کے مطابق پاکستان ای کامرس مارکیٹ دنیا کی 37ویں بڑی مارکیٹ ہے اور سال 2021کے دوران اس کا حجم 6ارب ڈالر رہا ہے، جو ایران سے زیادہ ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ سال 2021میں ای کامرس کی عالمی مارکیٹ کی شرح نمو 29فیصد رہی تاہم پاکستان میں شعبہ کی شرح ترقی 45فیصد ریکارڈ کی گئی ۔ آئی ٹی کے شعبہ کے ماہرین کے حوالہ سے رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان میں ای کامرس کے شعبہ کی ترقی کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ آبادی کے لحاظ سے دنیا کا پانچواں بڑا ملک پاکستان جس کی آبادی میں نوجوانوں کا تناسب 64فیصد ہے اس کو ای کامرس کے شعبہ کے حوالہ سے نمایاں کرتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں جنوری 2021میں انٹرنیٹ صارفین کی تعداد 61ملین تھی جو ای کامرس کے کاروباری اداروں کے لئے سونے کی کان ثابت ہو سکتا ہے۔