You are currently viewing پاکستان اور چین میں مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط، وزیر اعظم شہباز، چینی نائب وزیر اعظم بھی موجود

پاکستان اور چین میں مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط، وزیر اعظم شہباز، چینی نائب وزیر اعظم بھی موجود

اسلام آباد (ڈیسک) پاکستان اور چین کے درمیان مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط کی تقریب وزیراعظم ہائوس میں منعقد ہوئی۔
تقریب میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور چین کے نائب وزیراعظم ہی لی فینگ نے بھی خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری،وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب،وفاقی وزیر منصوبہ بندی ، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال ، وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر، وفاقی وزیر سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان ، وفاقی وزیرہوا بازی و ریلویز خواجہ سعد رفیق ،وفاقی وزیرغذائی تحفظ طارق بشیر چیمہ اوروزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی کے علاوہ چینی وفد کے ارکان بھی موجود تھے۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.