پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ میں علیم ڈار اور احسن رضا فیلڈ امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے

راولپنڈی(ڈیسک)پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ میں علیم ڈار اور احسن رضا فیلڈ امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے.

آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل علیم ڈار اب تک 133 ٹیسٹ میچوں میں امپائرنگ کر چکے ہیں، سیریز میں شامل دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ (کل) جمعرات سے راولپنڈی کرکٹ میں شروع ہوگا، آئی سی سی کی جانب سے اعلان کردہ میچ آفیشلز میں علیم ڈار اور احسن رضا آن فیلڈ امپائر ہوں گے، آصف یعقوب تھرڈ امپائر، راشد ریاض فورتھ امپائر جبکہ محمد جاوید ملک میچ ریفری کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھائیں گے، میزبان ٹیم پاکستان کو سیریز میں ایک ۔صفر کی برتری حاصل ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.