واشنگٹن (ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھار ت کے وزرائے اعظم سے جلد ملاقات کروں گا ۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا وائٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور بھارت کے وزیر اعظم مودی سے جلد ملاقات کروں گا ۔ مجھے لگتا ہے کہ دونوں سربراہان سے ملاقات کے بعد مثبت نتائج برآمد ہوں گے ۔
یاد رہے کہ بھارتی حکومت کی جانب سےمقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشمیر کے معاملے پر ثالثی کی پیشکش کی تھی۔