You are currently viewing پاکستان اور بھارت مزید فوجی کارروائی سے گریز کریں، امریکا

پاکستان اور بھارت مزید فوجی کارروائی سے گریز کریں، امریکا

  • Post author:
  • Post category:دنیا
  • Post last modified:28/02/2019 14:58
  • Reading time:1 mins read

واشنگٹن(ڈیسک)امریکا نے پاکستان اور بھارت کو ’مزید ملٹری ایکشن‘ سے گریز کرنے پر زور دیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے پاکستانی اور بھارتی وزرائے خارجہ سے ٹیلی فونک گفتگو میں خطے میں جارحیت کم کرنے اور ایک دوسرے کے خلاف مزید ’فوجی ایکشن‘ سے پرہیز کرنے پر زور دیا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ سے مزید کہا کہ کسی قسم کی جارحیت کے بجائے تحمل سے کام لیا جائے اور کشیدگی میں اضافہ نہ کریں۔ خطے میں امن اور استحکام کے لیے اپنا اپنا مثبت کردار ادا کریں۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے پاکستان اور بھارت کے وزرائے خارجہ کو براہ راست باہمی رابطے رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس عمل سے کشیدگی میں کمی ممکن ہوسکے گی۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.