You are currently viewing پاکستان اور ایران کے سفیر 26 جنوری سے ذمہ داریاں سنبھال لیں گے

پاکستان اور ایران کے سفیر 26 جنوری سے ذمہ داریاں سنبھال لیں گے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان اور ایران کے تعلقات میں بہتری آنے کے بعد دونوں ممالک کے سفیر 26 جنوری سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔
ترجمان دفترخارجہ کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان اور ایران نے دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی ملاقات کے بعد اتفاق کیا ہے کہ اسلام آباد اور تہران کے سفیر 26 جنوری سے دوبارہ اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کی دعوت پر ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان 29 جنوری کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7