You are currently viewing پاکستان اور انگلینڈ کے مابین دوسرا ٹیسٹ، ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کی صفائی

پاکستان اور انگلینڈ کے مابین دوسرا ٹیسٹ، ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کی صفائی

ملتان (ڈیسک)پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین دوسرا ٹیسٹ میچ 9 دسمبر کو ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔اس سلسلے میں ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کو اسٹیڈیم سجانے کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہے۔
ترجمان ایم ڈبلیو ایم سی کے مطابق 100 ورکرز ملتان کرکٹ اسٹیڈیم پہنچ گئے ہیں۔ اسٹیڈیم کے تمام انکلوژرز کی صفائی ستھرائی اور نشستوں کی واشنگ کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔
ٹیسٹ میچ کے موقع پر پارکنگ ایریا اور پورے روٹ کی صفائی بھی کی جائے گی۔ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے سی ای او حق نواز چوہان کی ہدایت پر ورکرز کا ڈیوٹی روسٹر جاری کردیا گیا ہے۔
انتظامیہ کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ ملتان میں ٹیسٹ میچ کا انعقاد شہر کے لئے ایک اعزاز ہے اور اس بین الاقوامی ایونٹ کے موقع پر صفائی کے بھرپور انتظامات کئے جائیں گے۔