You are currently viewing پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ۔20 انٹرنیشنل کرکٹ میچ جمعہ کو کھیلا جائے گا

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ۔20 انٹرنیشنل کرکٹ میچ جمعہ کو کھیلا جائے گا

  • Post author:
  • Post category:کھیل
  • Post last modified:15/07/2021 13:04
  • Reading time:1 mins read

ناٹنگھم(ڈیسک)پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ۔20 انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ جمعہ کو ٹرینٹ برج ، ناٹنگھم میں کھیلا جائے گا۔

گرین شرٹس پہلے میچ کے لئے ناٹنگھم پہنچ چکی ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم نے اس سے قبل کھیلی گئی تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں پاکستان کو کلین سویپ کر دیا تھا۔میزبان ٹیم نے پہلے ون ڈے میں گرین شرٹس کو 9 وکٹوں ، دوسرے ون ڈے میچ میں 52 رنز جبکہ تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں 3 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ پاکستانی ٹیم ان دنوں دورہ انگلینڈ پر ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف 8 سے 20 جولائی تک تین ون ڈے اور تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 18 جولائی کو لیڈز جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 20جولائی کو مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔ پاکستانی ٹیم کی قیادت مایہ ناز بلے باز بابر اعظم کریں گے جبکہ دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں شاداب خان، فخر زمان، شاہین آفریدی، حسن علی، محمد رضوان اور فہیم اشرف شامل ہیں۔ انگلینڈ کی ٹیم آئن مورگن کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں ڈیوڈ میلان، معین علی، جونی بائرسٹو ،عادل راشداور ثاقب محمود شامل ہیں۔انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں میں پلڑا بھاری ہے۔