اوول (ڈیسک)پاکستان اور انگلیڈ کے درمیان 5 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ سے قبل ایک اور مشکل آزمائش ہے، انگلینڈ کے خلاف پانچ ون ڈے انٹر نیشنل میچز کی سیریز آج سے شروع ہورہی ہے۔
اوول کا تاریخی میدان پہلے ون ڈے انٹر نیشنل کی میزبانی کرے گا اور ڈے اینڈ نائٹ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام پانچ بجے شروع ہوگا۔