You are currently viewing لارڈ ٹیسٹ میں مصباح الحق نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کرلیا

لارڈ ٹیسٹ میں مصباح الحق نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کرلیا

لندن (اسپورٹس ڈیسک ) لارڈز میں  انگلینڈ اور پاکستانی شاہینوں  کے مابین پہلے ٹیسٹ کا آغاز ہو چکا ہے  پاکستانی کپتان کی جانب سے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ ۔

پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ اور شان مسعود نے کھیل کاآغاز کیا جبکہ پہلے اوور میں پاکستانی کھلاڑیوں نے کوئی اسکور نہیں کیا دوسرے اوور میں انگلش بولر جیک بال کی دوسری گیند شان مسعود کے پیڈ پر لگی جیک بال کی طرف سے اپیل کی گئی لیکن امپائر نے ناٹ آؤٹ قرار دیا  تاہم اس وقت پاکستان کا اسکور 38 ہے جبکہ کوئی کھلاڑی آؤٹ نہیں ہے۔

ٹاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستانی کیپٹن مصباح کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم پر کسی قسم کا کوئی دباؤ نہیں ہے اور تمام کھلاڑی اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کریں گے۔

واضح رہے کہ 2010 میں لارڈز میں پاکستانی ٹیم  کے محمد عامر،آصف اور سلمان بٹ کا اسپاٹ فکسنگ کا معاملہ سامنے آیا تھا جس پر تینوں کھلاڑیوں کو سزا بھی ہوئی ۔