You are currently viewing پاکستان امن کا منتظرہے لیکن اصولوں یاقومی وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، آرمی چیف

پاکستان امن کا منتظرہے لیکن اصولوں یاقومی وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، آرمی چیف

راولپنڈی (ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید  باوجوہ  کا کہناہےکہ  بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کے انسانی حقوق کا احترام کرے، پاکستان امن کا منتظرہے لیکن اصولوں یاقومی وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق  سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید  باجوہ  نے دورہ  چین کے دوران بیجنگ  میں  چینی فوجی قیادت سے ملاقاتیں کیں جس دوران مقبوضہ کشمیرکی صورتحال، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ دفاعی تعاون پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ پی ایل اے ہیڈکوارٹر آمد پر آرمی چیف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

جنرل باجوہ نے پیپلزلبریشن آرمی کے ہیڈ کوارٹرکا دورہ کیا اورکمانڈرپی ایل اے جنرل ہان ویگو اورسینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین جنرل ژو کلیانگ سے بھی ملاقات کی۔  آرمی چیف نے مقبوضہ کشمیرکی صورتحال ٹھیک نہ ہونے کے مضمرات سے چینی فوجی قیادت کو آگاہ کیا۔

چینی فوجی قیادت نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے اصولی موقف کی حمایت کی اور امن کے مفاد میں پاکستان کے ذمہ دارانہ طرز عمل کی تعریف  بھی کی۔

آئی ایس پی آرکے مطابق طرفین نے اتفاق کیا کہ پاک بھارت کشیدگی کے خطے میں امن اوراستحکام کے لئے سنگین مضمرات ہوں گے۔ دونوں اطراف نے خلیج کی ترقی پذیر صورتحال اور افغانستان میں امن کے لئے کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا جب کہ دفاعی تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.