You are currently viewing پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 2 ہزار پوائنٹس سے زائد کی کمی، کاروبار معطل

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 2 ہزار پوائنٹس سے زائد کی کمی، کاروبار معطل

کراچی (ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 2 ہزار پوائنٹس سے زائد کی کمی ہوگئی جس کے نتیجے میں کاروبار معطل کردیا گیا۔

کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر کے بازار حصص کی طرح پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بھی شدید مندی کا رجحان برقرار ہے۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مارکیٹ  میں مندی کے بادل چھائے رہے اور 100 انڈیکس 2077 پوائنٹس کی کمی سے 32616 سے گرکر 30539 کی سطح پر آگیا۔

ہنڈریڈ انڈیکس میں 6.37 فیصد کی کمی واقع ہوئی جس کے باعث ٹریڈنگ 45 منٹ کے لئے روک دی گئی۔ گزشتہ 10 روز کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں یہ پانچویں مرتبہ ٹریڈنگ بند کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹاک انڈیکس میں 2275 پوائنٹس کی کمی

واضح رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا یہ سلسلہ 9 مارچ سے شروع ہوا تھا جب مارکیٹ کریش کرگئی تھی۔ اس سے پہلے 100 انڈیکس 37 ہزار کی سطح پر ہوتا تھا لیکن اب 30 ہزار تک گرچکا ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.