You are currently viewing پاکستان اسٹاک ایکسچینج: 100 انڈیکس 80 ہزار کی حد عبور کرگیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج: 100 انڈیکس 80 ہزار کی حد عبور کرگیا

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس نے نئی تاریخ رقم کر دی۔
عید کے بعد مسلسل دوسرے کاروباری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں زبردست تیزی آئی۔
آج بھی کاروبار کے آغاز سے ہی 100 انڈیکس 1199 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 80001 پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔
یاد رہے کہ عید کے بعد پہلے کاروباری روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا100 انڈیکس 2 ہزار 95 پوائنٹس کے اضافے سے 78 ہزار 802 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.