You are currently viewing پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں تیزی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں تیزی

اسلام آباد (ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے دوران زبردست تیزی دیکھی جارہی ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ روز کی مندی کے بعد آج اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں زبردست تیزی دیکھی جارہی ہے۔

بدھ کے روز کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور ابتدا میں 100 انڈیکس 449 پوائنٹس اضافے سے 35399 پر پہنچ گیا۔

کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 950 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا جس سے انڈیکس 35900 پوائنٹس سے تجاوز کرگیا۔

دوسری جانب کاروبار کے دوران انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 22 پیسے کمی کے بعد 150 روپے ہوگئی ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر50 پیسےمہنگا ہوکر 150 روپے 50 پیسےکا ہوگیا ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.