You are currently viewing پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس نے نیا ریکارڈ قائم کردیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس نے نیا ریکارڈ قائم کردیا

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس نے بلند ترین سطح چھو کر نیا ریکارڈ قائم کردیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز کاروبار کے آغاز سے ہی زبردست تیزی دیکھی گئی جہاں 100 انڈیکس بلند ترین سطح 75 ہزار 115 پر پہنچا۔
کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس گزشتہ روز کے مقابلے 132 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 74 ہزار 663 پر بند ہوا۔
حصص بازار میں آج 57 کروڑ 24 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے، حصص بازار کی کیپٹلائزیشن 33 ارب روپے بڑھ کر 10 ہزار 70 ارب روپے ہے۔
100 انڈیکس کی نئی بلند ترین سطح حاصل کرنے پر ماہر معاشیات محمد سہیل کا کہنا ہے کہ بیرونی خریداری انڈیکس کی اس نئی بلندی کی وجہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان کا انڈیکس میں حصہ بھی بڑھے گا اور انڈیکس رواں سال دسمبر تک 87 ہزار ہوگا۔
یاد رہےکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز بھی 732 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا اور انڈیکس 74 ہزار 531 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.