کینبرا(ڈیسک) پاکستان اور آسٹریلیا کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ کل (اتوار کو) کینبرا میں کھیلا جائے گا۔
آسٹریلیا ویمن کو سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔
پہلے دونوں میچوں میں آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف باآسانی 8، 8 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔
اس سے قبل آسٹریلوی ٹیم تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں پاکستان کو وائٹ واش کر چکی ہے۔
