You are currently viewing پاکستانی کوہ پیما ساجد سدپارا نے نیپال کی دسویں بلند چوٹی اناپورنا کو بھی سر کرلیا

پاکستانی کوہ پیما ساجد سدپارا نے نیپال کی دسویں بلند چوٹی اناپورنا کو بھی سر کرلیا

نیپال (ڈیسک) پاکستانی کوہ پیما ساجد سدپارا نے بغیر مصنوعی آکسیجن کے گنداکی صوبہ میں واقع ہمالیہ پہاڑی سلسلے کی دسویں بلند ترین چوٹی انا پورنا کو سر کرلیا۔
ساجد سدپارا پاکستانی وقت کے مطابق صبح 11 بجے 8091 میٹر بلند ماؤنٹ اناپورناکے ٹاپ پر پہنچے۔
پاکستانی کوہ پیما ساجد سدپارا 8 ہزار میٹر سے بلند تمام 14 چوٹیاں بغیر مصنوعی آکسیجن سر کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔

اس سے قبل انہوں نے کے ٹو، مناسلو، گیشربرم ون اور گیشربرم ٹو بھی بغیر مصنوعی آکسیجن سر کرچکے ہیں۔
پاکستان کوہ پیما آنے والے دنوں میں ماؤنٹ مکالو، دالواگیری اور کنگچنجونگا بھی سر کریں گے۔
ساجد سدپارا کوہ پیما علی سدپارا مرحوم کے صاحبزادے ہیں۔
علاوہ ازیں پاکستان کے 2 دیگر کوہ پیما شہروز کاشف اور نائلہ کیانی بھی ماؤنٹ اناپورنا کے کیمپ تھری پر موجود ہیں۔
نائلہ اور شہروز 17 اپریل کو اناپورنا سر کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔