You are currently viewing پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں میں مذہبی رجحان نمایاں ہے، اشنا شاہ

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں میں مذہبی رجحان نمایاں ہے، اشنا شاہ

لاہور (ڈیسک) پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ نے کہا ہے کہ اس وقت پاکستانی ٹیم اچھے کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، ٹیم میں مذہبی رجحان نمایاں ہے، ان کی ایک شناخت ہے جو اچھی بات ہے۔
نجی ٹی وی چینل پر شو کے دوران سابق فاسٹ بولر اور میزبان شعیب اختر نے مہمانوں سے سوال کیا کہ پاکستانی ٹیم کو دیکھ کر آپ کے ذہن میں پہلا تاثر کیا آتا ہے؟
جس پر اداکارہ اشنا شاہ کا کہنا تھا کہ موجودہ کرکٹ ٹیم میں مذہب کا عنصر خاصا نمایاں ہے جس میں کوئی بری بات نہیں۔
انھوں نے کہا کہ میں ٹیم کا موازنہ پچھلی ٹیموں سے نہیں کرسکتی کیونکہ میں نے لیجنڈز کرکٹرز کو کھیلتے ہوئے نہیں دیکھا لیکن اتنا ضرور کہوں گی کہ موجودہ ٹیم اچھا پرفارم کررہی ہے اور ایک نظریے پر قائم ہے۔