لندن(اسٹاف رپورٹر) (داعش)نے پاکستانی نژادمسلم برطانیہ کی سیاستدان اورکنزرویٹوپارٹی کی سابق چیئرمین سعیدہ وارثی کو اپنی ’’ہٹ لسٹ‘‘میں شامل کرلیا۔
برطانوی اخبار ’’دی ٹائمز‘‘کی رپورٹ کے مطابق دہشت گردتنظیم نے انگریزی زبان میں شائع اپنے جریدے ’’دابق ‘‘ کے آرٹیکل میں سیعدہ وارثی پرکفر کا نظام نافذ کرنے کا الزام عائد کیا،اسکے علاوہ داعش کا کہنا ہے کہ ایسے مرتد کافروں سے زیادہ خود قتل کے مستحق ہیں۔
یاد رہے داعش نے اپنے آرٹیکل میں ان علما کوبھی تنقیدکانشانہ بنایا جوداعش پر تنقید کرتے ہیں اور کہا گیا کہ ایسے علماء کو زندہ رہنے کا کوئی حق نہیں انہیں زندہ درگور کردینا چاہیئے۔