قبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کے بعد بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باوجود پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے دورے کا اعلان کر دیا۔
ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کنٹرول لائن کے دورے کے دوران کشمیریوں کی نسل کشی اور اقوام متحدہ کی قرادادوں کی خلاف ورزی پر آواز اٹھائوں گا.
عامر خان کا مزید کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں خوفناک صورتِ حال سے دنیا کو آگاہ کرنے اور امن کے لیے آواز اٹھاؤں گا۔
اُن کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ موقع فراہم کرنے پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا مشکور ہوں۔