You are currently viewing پاکستانی لیڈروں کے انتخاب میں امریکا کا کوئی کردار نہیں، میتھیو ملر

پاکستانی لیڈروں کے انتخاب میں امریکا کا کوئی کردار نہیں، میتھیو ملر

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکا نے کہا ہے کہ پاکستانی لیڈروں کے انتخاب میں ہمارا کوئی کردار نہیں، ہم پاکستانی عوام کی منتخب قیادت کے ساتھ بات چیت کرتے ہیں۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ تمام معاملات پر حکومت پاکستان کے ساتھ بات چیت جاری رکھیں گے۔
افغانستان، پاکستان کے درمیان مختلف مسائل کے سفارتی حل کی حمایت کرتے ہیں۔
میتھیو ملر نے کہا کہ سابق ممبران افغان پارلیمنٹ کو کرپشن پر نامزد کرنے کے لیے کارروائی کر رہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ سابق ممبران اوران کے قریبی رشتہ دار امریکا میں داخلے کے لیے نا اہل قرا ردیئے گئے ہیں۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ بد عنوانی میں ملوث افراد سے منسلک 44 کمپنیوں کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7