You are currently viewing پاکستانی قوم کو ‎دہشت گرد ہر گز خوفزدہ نہیں کرسکتے، شہباز شریف

پاکستانی قوم کو ‎دہشت گرد ہر گز خوفزدہ نہیں کرسکتے، شہباز شریف

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر ‎شہباز شریف نے قلعہ سیف اللہ اور پشین میں انتخابی دفاتر کے باہر بم دھماکوں کی شدید مذمت کی ہے۔
‎شہباز شریف نے قیمتی جانوں کے نقصان پر متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔
انھوں نے کہا کہ ‎دہشت گرد پاکستانی قوم کو نہ خوفزدہ کرسکتے ہیں اور نہ ان کے عزم کو کمزور کرسکتے ہیں۔
شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ‎دہشت گرد پاکستان کے دشمن ہیں، پاکستان کے دشمنوں کا خاتمہ کریں گے۔
انھوں نے جاں بحق افراد کی مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
یاد رہے کہ بلوچستان کے علاقوں پشین اور قلعہ سیف اللہ میں ہونے والے بم دھماکوں میں 28افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.