You are currently viewing پاکستانی قوم کا دہشتگردی سے مقابلہ دنیا کیلئے مثال ہے، پاکستان کی فوج دنیا کی مضبوط ترین اور منظم فوج ہے، صدر مملکت

پاکستانی قوم کا دہشتگردی سے مقابلہ دنیا کیلئے مثال ہے، پاکستان کی فوج دنیا کی مضبوط ترین اور منظم فوج ہے، صدر مملکت

اسلام آباد(ڈیسک)صدر مملکت عارف علوی نے کہاہے کہ پاکستانی قوم کا دہشتگردی سے مقابلہ دنیا کیلئے مثال ہے، پاکستان کی فوج دنیا کی مضبوط ترین اور منظم فوج ہے،پلوامہ حملے کے بعد پاکستان نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا،ہم نے دشمن کو واضح پیغام دیا جارحیت نہ کی جائے۔

یوم پاکستان پریڈ کے منتظمین کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ یوم پاکستان پریڈ دنیا کو پاکستان کے طاقتور ہونے کا پیغام دیتی ہے۔صدر مملکت نے کہاکہ پاکستانی قوم کا دہشتگردی سے مقابلہ دنیا کیلئے مثال ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کی فوج دنیا کی مضبوط ترین اور منظم فوج ہے۔صدر مملکت نے کہاکہ پاکستانی فوج خراج تحسین کی مستحق ہے۔انہوں نے کہاکہ پلوامہ حملے کے بعد پاکستان نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے کہاکہ ہم نے دشمن کو واضح پیغام دیا کہ جارحیت نہ کی جائے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کا ہر جوان اور سپاہی ملکی دفاع کے جذبے سے سرشار ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بہت کچھ سیکھا۔انہوں نے کہاکہ حالیہ کشیدہ صورتحال میں ہم نے دنیا کو امن کا پیغام دیا۔انہوں نے کہاکہ سرحد کی دوسری جانب جنگ کی آوازیں اٹھتی رہیں۔انہوں نے کہاکہ پریڈ کے کامیاب انعقاد پر منتظمین مبارکباد کے مستحق ہیں۔انہوں نے کہاکہ یوم پاکستان پریڈ نے قوم میں جذبہ حب الوطنی کو بڑھایا۔صدر مملکت نے کہاکہ ہماری فوج اور قیادت امین ہیں۔صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ مسلح افواج نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستانی پرچم سربلند رکھا

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.