You are currently viewing پاکستانی فلموں میں آئٹم نمبر کی کوئی گنجائش نہیں ہونی چاہیے ، اریبہ حبیب

پاکستانی فلموں میں آئٹم نمبر کی کوئی گنجائش نہیں ہونی چاہیے ، اریبہ حبیب

اسلام آباد(ڈیسک) اداکارہ اریبہ حبیب نے کہاکہ پاکستانی فلموں میں آئٹم نمبر کی کوئی گنجائش نہیں ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ ہماری انڈسڑی اور ہم ایک اسلامی ملک سے تعلق رکھتے ہیں جہاں ہم فلموں میں آئٹم نمبر جیسے گانوں کے متحمل نہیں ہوسکتے ہیں ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ وہ آئٹم نمبر کے ساتھ ساتھ کبھی کوئی ایسا کردار ادا نہیں کریں گی جو ہمارے معاشرے کی عکاسی نہ کرتا ہو۔ فلم میں کا م کرنے کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ انہوں نے ابھی تک اس بارے میں نہیں سوچا ہے لیکن اگر کسی معیاری فلم کی پیشکش ہوئی تو وہ ضرور فلم میں کام کرنا پسند کریں گی۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.