You are currently viewing پاکستانی سیاست کا فیصلہ پاکستانی عوام کو اپنے آئین اور قوانین کے مطابق کرنا ہے، امریکا

پاکستانی سیاست کا فیصلہ پاکستانی عوام کو اپنے آئین اور قوانین کے مطابق کرنا ہے، امریکا

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکا نے کہا ہے کہ پاکستانی سیاست کا فیصلہ پاکستانی عوام کو اپنے آئین اور قوانین کے مطابق کرنا ہے۔
بیان میں ترجمان امریکی محکمہ خا رجہ نے کہا کہ دیگر ممالک کی طرح پاکستانی حکام پر زور دیتے ہیں کہ آئین اور قوانین کے مطابق عمل کریں۔
پاکستان میں انتخابات اور اسمبلی کی تحلیل کے سوا ل پر امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستانی سیاست کا فیصلہ پاکستانی عوام کو اپنے آئین اور قوانین کے مطابق کرنا ہے۔
ترجمان امریکی محکمہ خا رجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ بہت سے معاملات پر کام کرنے کے لیے پر عزم ہیں۔
یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے آج صدر مملکت کو قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی ایڈوائس بھیجے جانے کا امکان ہے۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7