You are currently viewing پاکستانی روپے کے باالمقابل ڈالر 229 روپے سے بھی تجاوز

پاکستانی روپے کے باالمقابل ڈالر 229 روپے سے بھی تجاوز

کراچی (ڈیسک ) پاکستانی معیشت کی تاریخ میں ڈالر ہر روز اپنی قدر میں بلندی کے نئے ریکارڈ قائم کر رہا ہے ، آج انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت پاکستانی روپے کے مقابلے میں 229 روپے سے بھی تجاوز کر گئی۔

ڈالر کی بڑھتی ہوئی مانگ کے باعث 5.07 روپے اضافے کے ساتھ ڈالر 229.98 روپے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ ملک میں مختلف سیاسی جماعتوں کی آپس کی چپقلش، سیاسی نظام میں غیر یقینی جیسی کیفیات کے علاوہ کمرشل بینکوں کی طرف سے تیل کی درآمد کے لیے کھولے جانے والی مہنگی ایل سیز روپے کی قدر میں تیز رفتاری سے کمی کا باعث بن رہی ہیں۔ بینکوں کو ڈالر کی کم رسد بھی ڈالر کی قیمت میں بڑھوتری کی ایک وجہ بن رہی ہے۔ فاریکس مارکیٹ میں منافع کے حصول کے لیے سٹے باز بھی سرگرم عمل ہیں جو ڈالر کے بڑھتے ریٹ کی وجہ سے مارکیٹ میں انویسٹمنٹ کر رہے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ڈالر کی بڑھتی قدر امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے افراط زر پر قابو پانے کے لیے شرح سود میں جارحانہ اضافے کا بھی نتیجہ ہے۔