You are currently viewing پاکستانی حکام اور آئی ایم ایف وفد کے درمیان تکنیکی بات چیت کا آغاز

پاکستانی حکام اور آئی ایم ایف وفد کے درمیان تکنیکی بات چیت کا آغاز

اسلام آباد (ڈیسک) آئی ایم ایف وفد کی پاکستانی حکام سے تکنیکی بات چیت کا آغاز ہو گیا۔
انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کا وفد نویں جائزہ مشن کے لیے پاکستان کے دورے پر ہے۔
وزیر خزانہ اسحق ڈار کی آئی ایم ایف وفد کے سربراہ ناتھن پورٹر سے ملاقات ہوئی جس میں پاکستان کو آئی ایم ایف پروگرام سے فائدہ اٹھانے پر تکنیکی بات چیت کا آغاز کیا گیا۔
وفد 2فروری تک ٹیکنیکل ایشوز پر مذاکرات کرے گا، جس کے بعد 3تا 9فروری پالیسی پر بات چیت کی جائے گی۔