You are currently viewing پاکستانی اداکارہ سارہ خان کے انسٹاگرام پر 10 ملین فالوور ہوگئے

پاکستانی اداکارہ سارہ خان کے انسٹاگرام پر 10 ملین فالوور ہوگئے

دبئی (ڈیسک) پاکستانی معروف اداکارہ سارہ خان کے انسٹاگرام پر 10 ملین فالوور ہو گئے۔ سارہ خان اپنے نت نئے روپ اور کرداروں کے سبب ڈراموں میں پسند کی جاتی ہیں۔ سارہ خان گلوکار فلک شبیر کی اہلیہ ہیں۔ اداکارہ کے 10 ملین فالوورز ہونے پر فلک شبیر نے فخر کا اظہار کرتے ہوئے اپنی اہلیہ کو مبارکباد دی ہے۔ واضح رہے کہ سارہ خان اپنے شوہر فلک شبیر اور بیٹی عالیانہ کے ہمراہ آج کل دبئی میں موجود اور سوشل میڈیا پر نت نئی تصاویر شیئر کر رہی ہیں۔