کراچی (ڈیسک)پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان نیشنل سٹیڈیم کراچی میں تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کے ٹکٹ www.pcb.bookme.pk پر آن لائن دستیاب ہیں، شائقین ایزی پیسہ، جاز کیش، کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈز یا بینک ٹرانسفر کے ذریعے ادائیگی کر سکتے ہیں۔
جنرل انکلوژرز کے لیے نسیم الغنی، اقبال قاسم، محمد برادرز، انتخاب عالم اور وسیم باری پر مشتمل جنرل انکلوژر کے ٹکٹس کی قیمت250 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ آصف اقبال، وقار حسن اور ماجد خان پر مشتمل فرسٹ کلاس انکلوژر کی قیمت500روپے ہے۔ اسی طرح عمران خان، قائد، وسیم اکرم اور ظہیرعباس کے لئے پرئیمیم انکلوژر کے ٹکٹ 750 اور جبکہ حنیف محمد، جاویدمیانداد اور فضل محمود کے لئے وی آئی پی انکلوژر کے ٹکٹس 1500 روپے میں فروخت کئے جارہے ہیں۔
ای ٹکٹ دفاتر کے سیلز پوائنٹ اصغر علی شاہ سٹیڈیم ناظم آباد، آر جے مال (پاکستان فزیکل ڈس ایبلٹی کرکٹ ایسوسی ایشن)اور سیکٹر 35-ایف کورنگی نمبر 4پر8 جنوری تک فروخت کئے جائیں گے۔ ٹکٹس غریب نواز اور چائنہ گرائونڈ پارکنگ میں بھی میچ کے دنوں میں دستیاب ہیں۔
ٹکٹ ہولڈرز کے لیے کچھ اہم معلومات بھی جاری کی گئی ہیں جس کے مطابق آن لائن ٹکٹ خریدنے کے وقت، اپنا درست شناختی کارڈ یابی فارم کا نمبر درج کریں اور سٹیڈیم میں داخل ہوتے وقت اسے Bookmeکے نمائندے کو دکھائیں۔ شائقین داخلے کے دوران بار کوڈ اسکین کرنے کے لیے موبائل فون میں ڈیجیٹل/پی ڈی ایف ٹکٹ دکھا سکتے ہیں۔
میچ کے دن پنڈال کے اندر داخلہ سختی سے شناختی کارڈ/بی فارم کے ذریعے ہو گا جو ٹکٹ خریدتے وقت استعمال کیا جائے گا اور ای ٹکٹ کے ذریعے سٹیڈیم میں داخل ہوجاسکتا ہے۔
سٹیڈیم میں کوئی بھی آتشیں اسلحہ، کھلونا، بندوقیں، وووزیلا، دھماکہ خیز مواد، پٹاخے، سگریٹ، ماچس، لائٹر، چاقو اور کوئی بھی تیز دھار چیز لانا ممنوع ہے۔ کھانے کی اشیا، مشروبات، شیشے/پلاسٹک کی بوتلوں کی اجازت نہیں ہے۔ ا
سٹیڈیم میں صرف پاکستانی اور نیوزی لینڈ کے جھنڈوں کی اجازت ہے۔ٹکٹ کا اجرا منتظمین کی شرائط و ضوابط سے مشروط ہے، جو www.bookme.pk، مخصوص مقامات پر دستیاب ہیں۔
تمام افراد بشمول 4سال سے زیادہ عمر کے بچوں کے پاس سٹیڈیم میں داخل ہونے اور میچ کے دوران انکلوژر کے اندر بیٹھنے کے لیے اپنا الگ اور اصل شناختی کارڈ، بی فارم اور ٹکٹ ہونا ضروری ہے۔