راولپنڈی (ڈیسک) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے راولپنڈی میں جاری ہے، پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دے دی۔
نیوزی لینڈ نے بہتر کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 16اوورز میں 78رنز بنائے جب کہ اس کا ایک کھلاڑی آئوٹ ہوا۔
پاکستانی ٹیم میں فخر زمان، شان مسعود، امام الحق، محمد رضوان، بابر اعظم، شاہین آفریدی، حارث رئوف، نسیم شاہ، شاداب خان، آغا سلمان اور محمد نواز شامل ہیں۔
ٹاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم نے کہا کہ ہمارا مورال بلند ہے، ون ڈے سیریز جیتنا چاہتے ہیں تا کہ ورلڈ کپ میں بہترین پوزیشن کے ساتھ انٹری دے سکیں۔
نیوزی لینڈ پاکستان ٹی ٹونٹی سیریز 2-2سے برابر ہو چکی ہے جب کہ ایک میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا میچ 29اپریل کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، سیریز کے دیگر میچز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں رکھے گئے ہیں۔