You are currently viewing پانچویں ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈکا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

پانچویں ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈکا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

لاہور (ڈیسک) لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پانچویں ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا۔

خوشدل شاہ، عثمان قادر اور نسیم شاہ آج کا میچ نہیں کھیل رہے جبکہ آج قومی ٹیم میں آل راؤنڈر عامر جمال ڈیبیو کر رہے ہیں جبکہ شاداب خان اور حیدر علی کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ اب تک پانچ میچز پر مشتمل سیریز 2-2 سے برابر ہے۔یاد رہے کہ پاکستان الیون میں کپتان بابراعظم، محمد رضوان، شان مسعود، افتخار احمد، خوشدل شاہ، آصف علی، محمد نواز، عثمان قادر، حارث رؤف، محمد وسیم جونیئر، محمد حسنین جبکہ انگلینڈ الیون میں الیکس ہیلز، وکٹ کیپر فل سالٹ، وِل جیکس، بین ڈکٹ، ہیری بروک، کپتان معین علی، ڈیوڈ ولی، ریسی ٹوپلے، عادل رشید، اولی سٹون، لیام ڈاوسن شامل ہیں