لندن(ڈیسک): سابق وزیراعظم نوازشریف نے تین نومبر کو احتساب عدالت میں پیش ہونے کااعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ (ن) لیگ میں نا تو کوئی تقسیم ہے اورنہ کوئی مائنس نواز فارمولا ہے۔
لندن میں مسلم لیگ (ن) کا اہم اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور وزیرخارجہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں پارٹی امور سمیت ملکی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ مجھے فیئر ٹرائل نہیں ملا، فیئرٹرائل ہوتا تو پاناما کے بجائے اقامہ پر نااہل کرنے کا کیا جواز بنتا ٗسب کچھ دیکھ اور سمجھ رہا ہوں تاہم احتساب عدالت میں پیش ہونے کیلئے 2 نومبر کو واپس پاکستان جاؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی میں کوئی تقسیم ہے اور نہ کوئی مائنس نواز فارمولا ہے۔
(این این آئی)